لاہور:عظمیٰ بخاری نے شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ علیمہ خان اپنے بھائی کی طرح مسلسل تضاد بیانی سے کام لے رہی ہیں۔ کبھی کہتی ہیں بیٹے ویزے کی وجہ سے نہیں آ رہے، کبھی کہتی ہیں والدہ نے روکا۔ انہوں نے کہا کہ قاسم و سلیمان اگر والد سے ملاقات کے خواہش مند ہیں تو کوئی انہیں نہیں روکے گا، لیکن اگر سیاسی انتشار پھیلانے کا ارادہ ہے تو ریاستی مشینری خاموش نہیں رہے گی۔