Wed, September 16, 2026

مون سون میں اس سال بارشیں 23 فیصد زیادہ ہوئیں، سردیوں میں بارش کم ہو سکتی ہیں ،محکمہ موسمیات

 مون سون میں اس سال بارشیں 23 فیصد زیادہ ہوئیں، سردیوں میں بارش کم ہو سکتی ہیں ،محکمہ موسمیات

اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ اس سال مون سون کے دوران ملک بھر میں معمول سے 23 فیصد زیادہ بارشیں ہوئی ہیں۔ مگر سردیوں سے پہلے کی بارشیں کم ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر عبدالعزیز نے کہا کہ موسم کے انداز میں تیزی سے تبدیلی آ رہی ہے، جس کی وجہ سے سردیوں کے شروع میں کم بارشیں ہوں گی، لیکن سردیوں کے آخر میں بارشیں زیادہ ہونے کی توقع ہے۔ وہ اس بات کا بھی خدشہ ظاہر کر رہے ہیں کہ اس سال برفباری کم ہو سکتی ہے، جو پچھلے سال بھی کم ہوئی تھی۔

عبدالعزیز نے بتایا کہ اگر برفباری کم ہوئی تو اس کا اثر آئندہ سال کے مون سون پر پڑے گا اور ممکن ہے مون سون زیادہ شدید ہو۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ یہ سب موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ہو رہا ہے، اور بارشوں اور برفباری کے پیٹرن ملک کے مختلف علاقوں کو متاثر کر رہے ہیں۔

ٹیگز: