Wed, September 16, 2026

سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ: کل 5300 روپے کا اضافہ، آج 1600 روپے کی کمی

سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ: کل 5300 روپے کا اضافہ، آج 1600 روپے کی کمی

کراچی: ملک بھر میں آج سونے کی قیمت میں 1600 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، فی تولہ سونا 1600 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 22 ہزار 562 روپے فی تولہ تک پہنچ گیا ہے۔

عالمی سطح پر سونے کی قیمت 16 ڈالر کم ہو کر 4002 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 5300 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
 
 

ٹیگز: