Wed, September 16, 2026

اسحاق ڈار کا سلووینین ہم منصب سے رابطہ، خطے میں کشیدگی پر تبادلہ خیال

اسحاق ڈار کا سلووینین ہم منصب سے رابطہ، خطے میں کشیدگی پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور سلووینیا کی ہم منصب تانجا فاجون کے مابین ٹیلیفونک گفتگو، خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سلووینیا کی نائب وزیراعظم تانجا فاجون کو جنوبی ایشیا میں حالیہ پیش رفت اور تناؤ سے متعلق آگاہ کیا۔

اسحاق ڈار نے بھارت کے جانب سے لگائے گئے بے بنیاد الزامات اور یکطرفہ اقدامات کو سختی سے رد کرتے ہوئے کہا کہ نئی دہلی کی جانب سے سندھ طاس معاہدے پر عمل درآمد روکنا بین الاقوامی ضابطوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

سلووینین نائب وزیراعظم تانجا فاجون نے پاکستان کی طرف سے پہلگام واقعے کی غیر جانبدار اور شفاف تحقیقات کی پیشکش کو سراہا اور کہا کہ پاکستان اور بھارت کو تحمل اور تدبر سے کام لیتے ہوئے سفارتی ذرائع سے مسائل کا حل نکالنا چاہیے۔

مذاکرات کے دوران دونوں ممالک نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیر مستقل ارکان کی حیثیت سے باہمی اور کثیرالجہتی تعاون کو وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا، جب کہ دو طرفہ روابط کو مزید مضبوط بنانے کے لیے باہمی دلچسپی کا اعادہ بھی کیا گیا۔

 
 

ٹیگز: