Wed, September 16, 2026

وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ کے آپریشن غضب للحق کے حوالے سے تازہ ترین اعداد و شمار جاری

وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ کے آپریشن غضب للحق کے حوالے سے تازہ ترین اعداد و شمار جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے  ایکس (Twitter) پر آپریشن غضب للحق کے حوالے سے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی جوابی کارروائیوں میں 415 افغان طالبان کے اہلکار ہلاک اور 580 زخمی ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ، 182 دشمن چیک پوسٹیں تباہ کی گئی ہیں اور افغان طالبان کی 31 چیک پوسٹوں پر پاکستان کا قبضہ ہو چکا ہے۔

عطاتارڑ نے مزید کہا کہ 185 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور آرٹلری گنز بھی تباہ کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ، افغانستان میں 46 مختلف مقامات پر مؤثر فضائی کارروائیاں کی گئیں، جس سے دشمن کی حکمت عملی کو شدید نقصان پہنچا ہے

ٹیگز: