Wed, September 16, 2026

 مقبوضہ کشمیر کی آزادی پاکستان کی سلامتی کے ساتھ جڑی ہوئی ہے:وزیراعظم آزاد کشمیر

 مقبوضہ کشمیر کی آزادی پاکستان کی سلامتی کے ساتھ جڑی ہوئی ہے:وزیراعظم آزاد کشمیر

اسلام آباد: وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں کہا کہ معرکہ حق کے بعد مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر اجاگر ہوا ہے اور مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کو ان کا حق خودارادیت ضرور ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی پاکستان کی سلامتی کے ساتھ جڑی ہوئی ہے، جبکہ بھارت دہائیوں سے وہاں مظالم ڈھا رہا ہے۔ وزیراعظم نے واضح کیا کہ پاکستان ہمیشہ پرامن رویہ اختیار کرتا رہا ہے اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کشمیری عوام کے حقوق کے تحفظ میں کردار ادا کرے۔

ٹیگز: