اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف اہم سفارتی دورے کے سلسلے میں کل تہران روانہ ہوں گے، جہاں وہ ایرانی رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کی تدفین کی تقریب میں شرکت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی تدفین کی تقریب میں شرکت کے لیے تہران جائیں گے۔
تہران کے دورے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کا رخ کریں گے، جہاں 4 جولائی کو ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات متوقع ہے۔
ملاقات کے دوران ایران اور امریکا سے متعلق حالیہ پیش رفت، خطے کی بدلتی صورتحال، مشرق وسطیٰ کے معاملات اور پاکستان و ترکیہ کے درمیان دوطرفہ تعاون سمیت مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنما علاقائی امن و استحکام اور باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے اقدامات پر بھی بات چیت کریں گے۔