تہران: ایران نے مفاہمتی یادداشت پر کیے گئے وعدوں پر عملدرآمد تک مزید مذاکرات نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اس معاملے میں اس کے مؤقف میں کوئی نرمی نہیں آئے گی۔
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے اپنے بیان میں کہا کہ مفاہمتی یادداشت کے تمام نکات پر عملدرآمد کے بغیر آئندہ کسی پیش رفت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ ایران آبنائے ہرمز میں اپنے قانونی اور خودمختار حقوق پر ہرگز سمجھوتا نہیں کرے گا۔
باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز سے بغیر کسی لاگت کے گزرنے کی سہولت صرف 60 روز کے لیے دی جائے گی، جس کے بعد متعلقہ پالیسی کے تحت آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران اپنے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ہر ضروری اقدام کرے گا اور اس حوالے سے کسی بھی دباؤ کو قبول نہیں کیا جائے گا۔