اسلام آباد: جوڈیشل کمیشن کے اہم اجلاس میں سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ نے 26ویں آئینی ترمیم کا حوالہ دے کر چیف جسٹسز کی تعیناتی پر اعتراض کر دیا.
ان کا مؤقف تھا کہ آئینی وضاحت کے بغیر تعیناتیاں متنازع ہو سکتی ہیں۔ جسٹس منیب اختر اور دیگر ممبران نے بھی ان کی رائے سے اتفاق کیا۔ اجلاس میں باوجود اختلاف کے، پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر جسٹس عتیق شاہ کی منظوری دے دی گئی۔