Wed, September 16, 2026

پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 21 ارب ڈالرز سے اوپر پہنچ گئے

پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 21 ارب ڈالرز سے اوپر پہنچ گئے

کراچی: سٹیٹ بینک آف پاکستان کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 21 ارب 1 کروڑ 22 لاکھ ڈالرز تک پہنچ گئے ہیں۔

بینک کے اعلامیے کے مطابق 26 دسمبر کو ہفتے کے اختتام پر سرکاری ذخائر میں 1 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد سرکاری ذخائر 15 ارب 91 کروڑ 51 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیے گئے۔

کمرشل بینکوں کے پاس موجود ذخائر کی مالیت 5 ارب 9 کروڑ 71 لاکھ ڈالر ہے، جس سے مجموعی ذخائر میں استحکام دیکھا جا رہا ہے۔

ٹیگز: