سڈنی : آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنے ابتدائی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں پیٹ کمنز، کیمرون گرین اور کوپر کنولی کی واپسی ہوئی ہے۔ یہ تینوں کھلاڑی بھارت کے خلاف حالیہ سیریز میں ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔
آسٹریلوی کرکٹ کے چیف سلیکٹر جارج بیلی نے اسکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ ابتدائی اسکواڈ ہے اور ضرورت پڑنے پر تبدیلیاں کی جا سکتی ہیں۔ نئے اسکواڈ میں کپتان مچل مارش کے علاوہ زیوئیر بارٹلیٹ، ٹم ڈیوڈ، کوپر کنولی، نیتھن ایلس، کیمرون گرین، پیٹ کمنز، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، گلین میکسویل، میتھیو کوہنیمن، میتھیو شارٹ، مارکوس اسٹوئنس اور ایڈم زمپا شامل ہیں۔جارج بیلی نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔