Wed, September 16, 2026

قذافی سٹیڈیم میں چوکے چھکوں کی برسات: پاکستان کا آسٹریلیا کے خلاف 208 رنز کا ہدف

قذافی سٹیڈیم میں چوکے چھکوں کی برسات: پاکستان کا آسٹریلیا کے خلاف 208 رنز کا ہدف

لاہور: پاکستان نے کینگروز کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں رنز کے انبار لگا دیے۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 207 رنز بنا کر آسٹریلیا کو جیت کے لیے 208 رنز کا مشکل ہدف دے دیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز جارحانہ رہا۔ صائم ایوب اور بابر اعظم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سنچریاں (50، 50 رنز) اسکور کیں۔ اختتامی اوورز میں شاداب خان نے آسٹریلوی بولرز کی ایک نہ چلنے دی اور 46 رنز کی برق رفتار اننگز کھیل کر ٹیم کو تاریخی مجموعے تک پہنچایا۔    خواجہ نافع: 21 رنز،    فخر زمان: 10 رنز،    سلمان علی آغا (کپتان) نے 5 رنزبنائے۔
 آسٹریلیا کی جانب سے بین وارشوس 2 وکٹیں لے کر نمایاں رہے۔ اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور ٹیم میں شاہین آفریدی، فخر زمان اور خواجہ نافع کی واپسی ہوئی۔ سیریز میں پہلے ہی 0-2 کی برتری رکھنے والی پاکستانی ٹیم اس وقت مضبوط پوزیشن میں ہے اور آسٹریلیا کو کلین سویپ کرنے سے محض چند وکٹیں دور ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں پاکستان کا یہ اب تک کا سب سے بڑا اسکور ہے۔

ٹیگز: