Wed, September 16, 2026

محسن نقوی، سرفراز بگٹی اور کور کمانڈر بلوچستان کی زخمی پولیس اہلکاروں سے ملاقات

محسن نقوی، سرفراز بگٹی اور کور کمانڈر بلوچستان کی زخمی پولیس اہلکاروں سے ملاقات

کوئٹہ: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور کور کمانڈر بلوچستان نے سی ایم ایچ کوئٹہ میں زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت کی۔ ان اہلکاروں نے دہشت گردوں کے حملے کے دوران بے مثال جرات کا مظاہرہ کیا۔

محسن نقوی نے زخمی اہلکاروں کی بہادری کی تعریف کرتے ہوئے کہا، "آپ نے دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور ان کے حملوں کو ناکام بنایا۔ آپ کی قربانیاں ہمارے لیے قابل فخر ہیں۔"

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا، "آپ نے بلوچستان میں امن و سکون کو قائم رکھنے کے لیے جو قربانیاں دی ہیں، قوم آپ کے ساتھ ہے۔ آپ ہمارے شیر ہیں۔"

زخمی اہلکاروں نے کہا کہ وہ جلد صحت یاب ہو کر دوبارہ میدان میں آ کر دہشت گردوں کا مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا، "ہمارے حوصلے بلند ہیں، ہم نے دہشت گردوں کو شکست دینا ہے۔"

ٹیگز: