Wed, September 16, 2026

پشاور: ایف سی ہیڈکوارٹر پر خودکش حملوں کی تفتیش میں اہم پیشرفت

پشاور: ایف سی ہیڈکوارٹر پر خودکش حملوں کی تفتیش میں اہم پیشرفت

پشاور : پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی) ہیڈکوارٹر پر ہونے والے خودکش دھماکوں کی تفتیش میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ تفتیشی حکام کے مطابق حملہ کرنے والے خودکش بمباروں کے سہولت کاروں کا تعلق افغانستان سے ہے، اور دھماکوں کی منصوبہ بندی افغانستان میں کی گئی تھی۔ اس حوالے سے کچھ اہم گرفتاریاں بھی کی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال 24 نومبر کو ایف سی ہیڈکوارٹر پر ہونے والے اس حملے میں تین ایف سی اہلکار شہید اور پانچ زخمی ہوئے تھے، جبکہ آٹھ شہری بھی زخمی ہوئے تھے۔ تفتیشی حکام نے بتایا کہ حملہ کرنے والے تینوں خودکش بمبار افغان شہری تھے۔ 

ٹیگز: