Wed, September 16, 2026

 کشمیر کے مستقبل کے فیصلے عوام خود کریں گے:بلاول بھٹو

 کشمیر کے مستقبل کے فیصلے عوام خود کریں گے:بلاول بھٹو

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر کے عوام کے نام اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ کشمیریوں کو وہ تمام حقوق ملنے چاہئیں جو ہر پاکستانی شہری کو حاصل ہیں، جن میں حقِ حاکمیت بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی خواہش ہے کہ کشمیر کی حکومت اور مستقبل سے متعلق فیصلے کشمیری عوام اپنی مرضی سے کریں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی اختیار اور جمہوری عمل ہی مسائل کے حل کا راستہ ہے۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے آزاد کشمیر کے عوام سے اپیل کی کہ وہ 2 اگست کو ہونے والے انتخابات میں تیر کے نشان پر مہر لگائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ "کشمیر کا فیصلہ کشمیر کرے گا۔"

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کشمیری عوام کے حقوق اور خوشحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

ٹیگز: