Wed, September 16, 2026

پاکستان نے چین کی مدد سے نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کامیابی سے خلا میں بھیجا ، جو اب اپنے مقررہ مدار میں پہنچ چکا

پاکستان نے چین کی مدد سے نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کامیابی سے خلا میں بھیجا ، جو اب اپنے مقررہ مدار میں پہنچ چکا

اسلام آباد  : پاکستان نے چین کے تعاون سے اپنا نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ "PRSS-1" کامیابی سے خلا میں بھیجا ہے جو اب اپنے مقررہ مدار میں پہنچ چکا ہے۔ یہ سیٹلائٹ کوئژو-1 اے راکٹ کے ذریعے چین کے ژیچانگ لانچ سینٹر سے روانہ کیا گیا۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے تصدیق کی کہ سیٹلائٹ کامیابی سے اپنے ہدف تک پہنچ گیا ہے۔ قومی خلائی ادارے سپارکو کے مطابق یہ سیٹلائٹ پاکستان کی زمین کی نگرانی کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

یہ سیٹلائٹ شہری منصوبہ بندی، قدرتی آفات سے نمٹنے، زرعی ترقی، ماحولیاتی تحفظ، پانی کے وسائل کے انتظام، اور جنگلات کی کٹائی کی نگرانی کے لیے استعمال ہوگا۔ اس کے ذریعے سیلاب، زلزلے اور دیگر قدرتی آفات کے بروقت انتباہات بھی ممکن ہو سکیں گے۔ یہ منصوبہ سپارکو، چائنا الیکٹرانکس ٹیکنالوجی گروپ اور مائیکروسیٹ چین کے اشتراک سے مکمل کیا گیا ہے۔

ٹیگز: