شوگر مافیا نے 300 ارب کما لئے۔۔۔
روک سکو تو روک لو۔۔۔
مودی نے جنتا کو مروا دیا۔ ۔۔راہول گاندھی۔۔۔
جس کے پاس مادھوریاں ہوں وہ قوم نہیں مرتی۔۔۔
حنیف عباسی نے ریلوے کو پائوں پر کھڑا کر دیا۔۔۔وزیراعظم
جب بھی کوئی نیا وزیر آتا ہے یہی موقف ہوتا ہے۔۔۔
بانی نے دونوں بیٹوں کو پاکستان آنے سے روک دیا۔۔
وہ آگے کونسا آرہے تھے ان کو پاک دھرتی راس نہیں آئے گی۔۔۔
5اگست کو دما دم مست قلندر ہو گا۔۔۔بیرسٹر گوہر۔۔۔
قوم یوم کشمیر منائے گی۔۔۔
خاتون مداح نے 72کروڑ کی جائیداد سنجے دت کے نام کر دی۔۔۔
کاش مینوں وی کوئی لبھ دی۔۔۔
پنجاب اسمبلی میں تھپڑوں اور گالیوں کی بارش۔۔۔
یہ نہ ہو تو کیسے ایم این اے اور ایم پی اے بن سکتے ہیں۔
5اگست کو بانی رہا ہو جائیں گے۔۔۔یوتھیوں کی پکار۔۔۔
کیسے کیسے خواب، خواب ہی رہ جاتے ہیں۔۔۔
عمران پر جیل میں ظلمت کے پہاڑ گرا دیئے گئے۔۔۔ علیمہ خان کا شور۔۔۔
تکبر بولنے والوں کا انجام اللہ دنیا ہی میں دکھا دیتا ہے۔۔۔
مراد سعید سینیٹر منتخب ہو گئے۔۔۔
ریحام خان کی بات سچ ثابت ہو گئی۔۔۔
حماد اظہر مسلم لیگ ن میں جائیں گے۔۔؟
بانی کی گندی ذہن سازی والے کردار کبھی سیدھے نہیں ہو سکتے۔۔۔
میں نے دنیا کی پانچ جنگیں رکوائیں ٹرمپ کا شور۔۔۔
نوبل انعام پھر بھی نہیں ملے گا۔۔۔
میں آرہا ہوں۔۔۔ بندوق میرے ہاتھ میں ہے۔۔۔ گنڈاپور کا اعلان
اقتدار کے بھوکے لوگ صرف بڑھکیں مارتے ہیں۔۔۔تیری زلفوں کے قربان۔۔۔
عمران نہیں تو ہم نہیں۔۔۔ صنم جاوید
نچ پنجابن نچ۔۔۔ نچ پنجابن نچ۔۔۔پھر جیل جانے کی تیاری پکڑو۔۔۔
پاکستان تباہی کی طرف جا رہا ہے۔۔۔ عمران ریاض کا رونا دھونا۔۔۔
ڈالروں کے بھوکے کیا جانیں کہ پاکستان بہت آگے جا چکا ہے۔۔۔
چینی پھر نایاب۔۔ شوگر مافیا چھا گیا۔۔۔کھا گیا۔۔۔
چینی بنانے والے بھی تو گھر کے بھیدی ہیں۔۔۔
حکومت جائے گی تو دوبارہ مسلم لیگ ن میں جائوں گا۔۔ خاقان عباسی۔۔۔
پانچ سال اور انتظار کریں۔۔۔ ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے۔۔۔
کے پی کے میں اربوں کا فراڈ۔۔۔ حکومت خاموش۔۔۔
تحریک انصاف کی یہی تو بے انصافیاں ہیں۔۔۔
سعودی عرب میں کرکٹ کا مستقبل روشن ہے۔۔۔ جاوید میاں داد۔۔۔
پہلے اپنی ٹیم کو تو اندھیروں سے نکال لو۔۔۔
پاکستان بحرانوں کا ملک ہے۔۔۔ مفتاح۔۔۔
جب اقتدار میں ہوتے ہو تو پاکستان دنیا کا سب سے عظیم ملک ہوتا ہے۔۔۔
عمران خان کے بچے۔۔۔ پاکستان آئیں اور سیاست کریں۔۔۔ عرفان صدیقی۔
کاش کوئی مجھ کو سمجھاتا۔۔۔ میری سمجھ میں کچھ نہیں آتا۔۔۔
عمران خان ہماری ریڈ لائن ہے۔۔۔عالیہ حمزہ۔۔۔
ریڈ لائن نہیں۔۔۔ دل کی لائن۔۔۔ دل والے ہی کھنچتے ہیں۔۔۔
اسلام آباد میں منوں گدھے کا گوشت پکڑا گیا۔۔۔
یہ خبر نہیں یاد دہانی ہے۔۔۔
میں نے 50 ارب روپے کما کر دیئے۔۔۔ علیم خان۔۔۔
کاش آپ جیسے دس وزیر اور مل جائیں تو ہم آئی ایم ایف کو خداحافظ کہہ دیں گے۔۔۔
میں جیسا لباس پہنوں میری مرضی۔۔۔ مائر ہ خان۔۔۔
اللہ جاندا میں تیری آں۔۔۔ میری مرضی۔۔۔
علیمہ خان پارٹی پر قبضہ کرنا چاہتی ہیں۔۔ شیر افضل مروت۔۔
یہ ان کا حق ہے آپ کا پروگرام تو وڑ گیا۔۔۔
کوئی غلط فہمی میں نہ رہے ، عافیہ صدیقی پاکستان کی بیٹی ہے۔۔۔ اسحاق ڈار۔۔۔
یہی بات تو یوتھیوں کی سمجھ میں نہیں آرہی۔۔۔
9مئی کیس میں مزید لیڈروں کو سزائیں۔۔۔
آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا۔۔۔