Wed, September 16, 2026

پاکستانی حج مشن کی بڑی کامیابی؛ شکایات کا تناسب ایک فیصد سے بھی کم رہا، سردار محمد یوسف کی مکہ میں پریس کانفرنس

پاکستانی حج مشن کی بڑی کامیابی؛ شکایات کا تناسب ایک فیصد سے بھی کم رہا، سردار محمد یوسف کی مکہ میں پریس کانفرنس

مکہ مکرمہ :وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ حکومت کی سخت مانیٹرنگ اور مربوط حکمتِ عملی کے باعث امسال حج آپریشن کے دوران حجاج کی شکایات کا تناسب ایک فیصد سے بھی کم رہا۔ مکہ مکرمہ میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے حج 2026ء کی کامیاب تکمیل پر سعودی حکومت کے مثالی اور والہانہ تعاون کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستانی زائرین کو حج کے دوران رہائش اور سفری سہولیات کے ساتھ ساتھ چوبیس گھنٹے معیاری علاج معالجے کی بہترین طبی سہولیات فراہم کی گئیں، جس کی نگرانی خود حج میڈیکل مشن نے کی۔ ان کا کہنا تھا کہ شکایات کا کم ترین تناسب یہ ثابت کرتا ہے کہ ہماری ٹیم نے حجاج کی خدمت کا حق ادا کرنے کی پوری کوشش کی ہے۔

سردار محمد یوسف نے میڈیا کو بتایا کہ وزارتِ مذہبی امور اس سال کے حج آپریشن کا تفصیلی جائزہ لے رہی ہے اور ہماری ٹیمیں ابھی سے آئندہ سال کے حج انتظامات کو مزید فول پروف، جدید اور آسان بنانے کے لیے پرعزم ہیں تاکہ عازمینِ حج کو مزید ریلیف دیا جا سکے۔

ٹیگز: