واشنگٹن: صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع کے معاہدے پر کسی حتمی فیصلے پر نہ پہنچ سکے، جس کے بعد وائٹ ہاؤس سچویشن روم میں ہونے والا اعلیٰ سطح کا اجلاس بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا ہے۔
امریکی اخبار 'نیویارک ٹائمز' نے انکشاف کیا ہے کہ وائٹ ہاؤس کے سچویشن روم میں دو گھنٹے تک یہ اہم بیٹھک جاری رہی۔ تاہم، فریقین کے درمیان شرائط پر اتفاق نہ ہو سکا۔
دوسری جانب وائٹ ہاؤس حکام نے امریکی مؤقف واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کسی بھی ایسے معاہدے کو تسلیم نہیں کریں گے جو امریکی مفادات اور ان کی سخت شرائط کے مطابق نہ ہو۔ حکام کا مزید کہنا تھا کہ ایران کو کبھی بھی جوہری ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور واشنگٹن صرف اسی ڈیل کو قبول کرے گا جس میں امریکی شرائط کو اولیت حاصل ہو۔