Wed, September 16, 2026

پاک امریکا وزرائے خارجہ کی کل واشنگٹن میں بیٹھک، ایران امریکا مذاکرات اور علاقائی سلامتی پر اہم ترین مشاورت طے

پاک امریکا وزرائے خارجہ کی کل واشنگٹن میں بیٹھک، ایران امریکا مذاکرات اور علاقائی سلامتی پر اہم ترین مشاورت طے

واشنگٹن / اسلام آباد :پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار دورہ نیویارک مکمل کرنے کے بعد آج واشنگٹن پہنچ رہے ہیں، جہاں کل ان کی امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ایک انتہائی اہم ملاقات شیڈول کی گئی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق، اس اعلیٰ سطح کی بیٹھک میں پاک امریکہ دوطرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے اور خطے کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر گہرائی سے بات چیت کی جائے گی۔ ملاقات کا سب سے کلیدی ایجنڈا پاکستان کی ثالثی میں ایران اور امریکہ کے درمیان جاری مذاکرات ہیں۔ دونوں رہنما اس عمل میں ہونے والی اب تک کی پیش رفت کا جائزہ لیں گے اور کشیدگی کے خاتمے کے لیے آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کریں گے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ مڈل ایسٹ کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں اس ملاقات کو عالمی سطح پر انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے، جہاں پاکستان ایک بار پھر خطے میں امن کے لیے اپنا متحرک کردار ادا کر رہا ہے۔

ٹیگز: