Wed, September 16, 2026

آزاد کشمیر انتخابات: ابتدائی نتائج میں ن لیگ کو برتری، 10 میں سے 7 نشستیں جیت لیں

آزاد کشمیر انتخابات: ابتدائی نتائج میں ن لیگ کو برتری، 10 میں سے 7 نشستیں جیت لیں

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے پہلے مرحلے کے تحت 13 حلقوں میں سے 10 کے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج موصول ہو گئے ہیں۔ ابتدائی نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) نے 7 نشستوں پر کامیابی حاصل کرتے ہوئے سبقت برقرار رکھی ہے، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی 3 نشستیں جیتنے میں کامیاب رہی ہے۔

غیرحتمی، غیرسرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے امیدوار حلقہ ایل اے 1، ایل اے 4، ایل اے 7، ایل اے 9، ایل اے 11، ایل اے 12 اور ایل اے 13 سے کامیاب قرار پائے ہیں۔ دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی نے حلقہ ایل اے 2، ایل اے 3 اور ایل اے 8 میں کامیابی حاصل کی ہے۔

پہلے مرحلے کے تین حلقوں کے نتائج ابھی آنا باقی ہیں، جن کے بعد انتخابی منظرنامہ مزید واضح ہونے کا امکان ہے۔

ٹیگز: