Wed, September 16, 2026

سونے کی قیمت کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، فی تولہ 21 ہزار روپے مہنگا

سونے کی قیمت کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، فی تولہ 21 ہزار روپے مہنگا

کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمتوں کو جیسے پر لگ گئے ہیں۔ صرافہ مارکیٹ میں آج ہونے والے تاریخی اضافے نے سرمایہ کاروں اور عوام دونوں کو حیران کر دیا ہے، جہاں قیمتیں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو رہی ہیں۔ فی تولہ سونے کی قیمت میں 21 ہزار 100 روپے کا غیر معمولی اضافہ ہوا، جس کے بعد قیمت 5 لاکھ 51 ہزار 662 روپے پر جا ٹھہری۔
    10 گرام سونا، قیمت 19,080 روپے بڑھنے کے بعد 4 لاکھ 72 ہزار 961 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔     چاندی بھی پیچھے نہ رہی اور 271 روپے اضافے کے بعد 11,911 روپے فی تولہ ہوگئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی طلب میں اچانک اضافے کے باعث فی اونس سونا 211 ڈالر مہنگا ہو کر 5,293 ڈالر کا ہو گیا ہے، جس کا براہِ راست اثر پاکستان میں سونے کے نرخوں پر پڑا ہے

ٹیگز: