Wed, September 16, 2026

ڈونلڈ ٹرمپ کی حماس کو دھمکی: یرغمالیوں کی واپسی نہ ہوئی تو کارروائی کی جائے گی

ڈونلڈ ٹرمپ کی حماس کو دھمکی: یرغمالیوں کی واپسی نہ ہوئی تو کارروائی کی جائے گی

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس کو سخت تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر غزہ میں موجود یرغمالیوں کی لاشیں واپس نہ کی گئیں تو امن معاہدے میں شامل ممالک مل کر کارروائی کریں گے۔ صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ وہ اگلے 48 گھنٹوں میں غزہ میں یرغمالیوں کی واپسی پر ہونے والی پیشرفت کو بغور دیکھیں گے۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ غزہ میں پائیدار امن قائم ہونا ضروری ہے اور اس کے لیے ایک ٹاسک فورس جلد تیار کی جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو قطر غزہ میں امن فوج بھیجنے کے لیے تیار ہے۔

امریکی صدر نے واضح کیا کہ وہ اس وقت تک روسی صدر ولادی میر پوٹن سے ملاقات نہیں کریں گے جب تک کہ غزہ میں امن معاہدے کا کوئی واضح امکان نہ ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ حماس کو اس بات کا پابند بنانا ضروری ہے کہ وہ یرغمالیوں کی لاشیں واپس کرے، ورنہ اس کے سنگین نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔

ٹیگز: