Wed, September 16, 2026

جوا ایپ تشہیر کیس: گرفتار یوٹیوبر ڈکی بھائی کی رہائی کا پروانہ جاری

جوا ایپ تشہیر کیس: گرفتار یوٹیوبر ڈکی بھائی کی رہائی کا پروانہ جاری

لاہور : لاہور کی ضلع کچہری نے یوٹیوبر سعد الرحمان، جنہیں "ڈکی بھائی" کے نام سے جانا جاتا ہے، کی رہائی کا حکم دے دیا ہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم بھٹو نے رہائی کا پروانہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر ڈکی بھائی کسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں ہیں، تو انہیں فوراً رہا کیا جائے۔ اس حکم کے ساتھ جیل انتظامیہ کو باضابطہ روبکار بھی بھیج دیا گیا۔

سماعت کے دوران جسٹس شہرام سرور نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق ایسے مقدمات میں ضمانت نہ ملنا ایک غیر معمولی بات ہے، اور یہی وجہ ہے کہ ڈکی بھائی کی ضمانت منظور کی گئی۔

یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے گذشتہ روز جوئے کی ایپ کے پروموشن سے متعلق مقدمے میں ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت 10 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی تھی۔

ٹیگز: