Wed, September 16, 2026

 ایران مذاکرات میں سنجیدگی دکھا رہا ہے، چین اور روس کو اسلحہ فراہمی پر خبردار کر دیا:ٹرمپ

 ایران مذاکرات میں سنجیدگی دکھا رہا ہے، چین اور روس کو اسلحہ فراہمی پر خبردار کر دیا:ٹرمپ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری مذاکرات میں تہران حکام زیادہ سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور بات چیت کے عمل میں مثبت اشارے سامنے آ رہے ہیں۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات جاری ہیں، تاہم ابھی یہ فیصلہ نہیں کیا گیا کہ ایران کے خلاف بڑے حملے کیے جائیں گے یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مذاکراتی عمل کی صورتحال کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے۔

امریکی صدر نے چین اور روس کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر دونوں ممالک نے ایران کو اسلحہ فراہم کیا تو یہ ان کے لیے انتہائی منفی اقدام ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ بیجنگ میں حالیہ ملاقات کے دوران چینی صدر نے یقین دہانی کرائی تھی کہ چین ایران کو ہتھیار فراہم نہیں کرے گا۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ ان کے خیال میں چین یا روس اس وقت ایران کو اسلحہ فراہم نہیں کر رہے، جبکہ امریکا ایران کے ساتھ جاری مذاکرات میں پیش رفت پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

ٹیگز: