Wed, September 16, 2026

مریم نواز کی مزدور دوست پالیسی کا عملی آغاز، صنعتی ورکرز کے لیے فلیٹس کی الاٹمنٹ شروع

مریم نواز کی مزدور دوست پالیسی کا عملی آغاز، صنعتی ورکرز کے لیے فلیٹس کی الاٹمنٹ شروع

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی مزدوروں کے لیے فلاحی پالیسیوں کے تحت صنعتی کارکنوں کو فلیٹس دینے کا عمل باقاعدہ طور پر شروع ہو گیا ہے۔ پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ کی جانب سے سندر انڈسٹریل اسٹیٹ، قصور میں ورکرز ویلفیئر کمپلیکس میں 720 فلیٹس الاٹ کیے جا رہے ہیں۔

فلیٹس کی الاٹمنٹ کے لیے لاہور اور قصور کے صنعتی ورکرز سے درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں، جن کی آخری تاریخ 8 ستمبر مقرر کی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر خصوصی کوٹے بھی رکھے گئے ہیں، جن میں مرحوم کارکنوں کی بیوگان کے لیے 3 فیصد اور معذور ورکرز کے لیے 2 فیصد کوٹہ شامل ہے۔

الاوٹمنٹ کے لیے قصور کے صنعتی کارکنوں کو دو تہائی اور لاہور کے ورکرز کو ایک تہائی فلیٹس دیے جائیں گے۔ فلیٹس کے لیے درخواست فارم لیبر ویلفیئر کی ویب سائٹ سے آن لائن حاصل کیے جا سکتے ہیں، جب کہ یہ فارم متعلقہ دفاتر یعنی ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر لاہور (نارتھ و ساؤتھ) اور ڈپٹی ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر قصور کے دفاتر سے بھی دستیاب ہیں۔

یہ منصوبہ مزدور طبقے کو باعزت رہائش فراہم کرنے کی ایک اہم کوشش ہے، جس کا مقصد ان کی زندگیوں میں آسانی اور خوشحالی لانا ہے۔

ٹیگز: