Wed, September 16, 2026

چیئرمین ایچ ای سی کی تقرری میں تاخیر، ایپ سپ کا وزیراعظم سے فوری فیصلہ کرنے کا مطالبہ

چیئرمین ایچ ای سی کی تقرری میں تاخیر، ایپ سپ کا وزیراعظم سے فوری فیصلہ کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد: چیئرمین ایپ سپ پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمان نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین کی تقرری میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم سے فوری اقدام کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین ایچ ای سی کے لیے قائم سرچ کمیٹی اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے تین نام وزیراعظم آفس کو ارسال کر چکی ہے، تاہم تاخیر کے باعث ادارہ جاتی امور متاثر ہو رہے ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمان کے مطابق بروقت تقرری سے ایچ ای سی میں استحکام آئے گا اور اعلیٰ تعلیم کے شعبے کو درپیش مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی۔

ٹیگز: