Mon, September 21, 2026

 وزیراعظم 25 ستمبر کو جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

 وزیراعظم 25 ستمبر کو جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

 نیویارک: وزیراعظم شہباز شریف 25 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس سے خطاب کریں گے، جس میں وہ کشمیر اور فلسطین سمیت اہم عالمی امور پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔

 اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد کے مطابق وزیراعظم اپنے خطاب میں کثیرالجہتی تعاون، موسمیاتی تبدیلی، دہشت گردی، اسلاموفوبیا، عالمی اقتصادی چیلنجز اور اقوام متحدہ میں اصلاحات سمیت دیگر معاملات کو اجاگر کریں گے۔

 وزیراعظم دورہ نیویارک کے دوران عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے، جبکہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں اور اہم اجلاسوں میں شرکت کریں گے۔

 پاکستان فلسطین کے لیے فوری جنگ بندی اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام، جبکہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی حمایت کرتا ہے۔

ٹیگز: