Wed, September 16, 2026

مودی حکومت میں کالا دھن عروج پر، سوئس بینکوں میں بھارتی رقوم 3 گنا بڑھ گئیں

مودی حکومت میں کالا دھن عروج پر، سوئس بینکوں میں بھارتی رقوم 3 گنا بڑھ گئیں

نئی دہلی: مودی سرکار کی کرپشن مخالف مہم سوالات کی زد میں آ گئی! 2024 میں سوئس بینکوں میں بھارتی خفیہ دولت میں ریکارڈ تین گنا اضافہ ہوا، جس کی مالیت 37,600 کروڑ روپے تک پہنچ چکی ہے۔

سوئس بینکوں کی رپورٹ کے مطابق، سیاستدانوں، بیوروکریٹس اور سرمایہ داروں نے بڑی مقدار میں دولت بیرون ملک منتقل کی، جو عوامی وسائل کے غلط استعمال اور بدعنوانی کا ثبوت ہے۔

اگرچہ سوئٹزرلینڈ کی جانب سے بھارت کو مشتبہ اکاؤنٹس کی تفصیلات فراہم کی جاتی رہی ہیں، مگر حکومتی اقدامات کا کوئی مؤثر نتیجہ سامنے نہیں آیا۔

ماہرین کہتے ہیں کہ یہ صورتحال نہ صرف عوام کا پیسہ بیرون ملک لے جانے کا اشارہ ہے بلکہ بھارت کی عالمی ساکھ کے لیے بھی خطرہ بن چکی ہے۔

ٹیگز: