Wed, September 16, 2026

آئی سی سی ویمنز ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں پاکستانی خواتین کا غلبہ

آئی سی سی ویمنز ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں پاکستانی خواتین کا غلبہ

لاہور :انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائرز کی "ٹیم آف دی ٹورنامنٹ" کا اعلان کر دیا ہے، جس میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی 4 نمایاں کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔

فاطمہ ثناء کو بہترین کارکردگی پر ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے، جو پاکستان کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے۔ ان کے ساتھ منیبہ علی، نشرہ سندھو اور سعدیہ اقبال بھی اس اعزازی ٹیم میں شامل ہیں۔

منتخب کردہ ٹیم میں ویسٹ انڈیز سے 3، جبکہ بنگلہ دیش اور اسکاٹ لینڈ سے دو، دو کھلاڑیوں کو منتخب کیا گیا ہے۔

پاکستانی خواتین کھلاڑیوں کی یہ شمولیت نہ صرف ان کی محنت کا اعتراف ہے بلکہ ملک کے لیے بھی فخر کا مقام ہے۔ اس کامیابی سے قومی ویمن کرکٹ ٹیم کا مورال مزید بلند ہوگا۔

ٹیگز: