صنعاء : یمن کی راس عیسیٰ بندرگاہ پر امریکی فضائی حملے میں جاں بحق افراد کی تعداد 80 تک جا پہنچی ہے، جب کہ 171 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ حوثی گروپ کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔
یہ حملہ ایک تیل بردار بندرگاہ پر کیا گیا، جہاں امریکا نے شدید بمباری کی۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق یہ کارروائی حوثی باغیوں کو ایندھن کی فراہمی روکنے اور ان کے مالی ذرائع کو ختم کرنے کے لیے کی گئی۔
اسی سلسلے میں امریکا نے انٹرنیشنل بینک آف یمن پر بھی پابندیاں لگا دی ہیں، جس پر حوثیوں کی مالی معاونت کا الزام ہے۔ حملے کے بعد بندرگاہ پر تباہی کا منظر ہے اور امدادی ٹیمیں زخمیوں کو اسپتال منتقل کر رہی ہیں۔