Wed, September 16, 2026

ٹڈاپ میگا کرپشن سکینڈل میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی تمام مقدمات سے بری

 ٹڈاپ میگا کرپشن سکینڈل میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی تمام مقدمات سے بری

اسلام آباد : وفاقی اینٹی کرپشن عدالت نے سابق وزیراعظم اور چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو ٹڈاپ میگا کرپشن کیس کے تمام مقدمات سے بری کر دیا ہے۔ اس سے پہلے بھی وہ 12 مقدمات میں بری ہو چکے تھے، اب مزید 14 مقدمات میں بھی ان کا نام کلین کر دیا گیا ہے۔

عدالت نے کہا ہے کہ کیس میں کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ملا کہ ملزم کے اکاؤنٹس میں کرپشن کی رقم آئی ہو۔ عدالت نے یہ بھی بتایا کہ کئی سالوں سے یہ کیسز چل رہے ہیں اور ایک گواہ کو غلط طور پر ملزم بنا دیا گیا۔

یاد رہے کہ اس کرپشن کیس کی تحقیقات 2009 میں شروع ہوئی تھیں، ایف آئی اے نے 2013 میں مقدمات درج کیے اور 2015 میں یوسف رضا گیلانی کو بطور ملزم نامزد کیا گیا تھا۔

ٹیگز: