Wed, September 16, 2026

کرنٹ اکاؤنٹ میں نمایاں بہتری، پاکستان مئی میں 459 ملین ڈالر سرپلس میں

کرنٹ اکاؤنٹ میں نمایاں بہتری، پاکستان مئی میں 459 ملین ڈالر سرپلس میں

اسلام آباد: پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ بہتر معاشی اشاریوں کے باعث سرپلس میں آ گیا ہے۔ مئی میں کرنٹ اکاؤنٹ 459 ملین ڈالر سرپلس ریکارڈ کیا گیا، جبکہ رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ کے دوران مجموعی طور پر 255 ملین ڈالر سرپلس حاصل ہوا۔

معاشی ماہرین کے مطابق کرنٹ اکاؤنٹ میں بہتری کی بڑی وجوہات میں ریکارڈ ترسیلات زر، درآمدات میں کمی اور برآمدات میں اضافہ شامل ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق مئی 2026 میں پاکستان کی برآمدات میں بھی اضافہ دیکھا گیا، جہاں ماہانہ بنیاد پر 9 فیصد اور سالانہ بنیاد پر 1 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ بیرونی کھاتوں میں بہتری سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں اور زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی استحکام آ رہا ہے۔

ٹیگز: