اسلام آباد: مشرق وسطیٰ میں جنگ کے باعث پاکستان کے ایئرپورٹس پر پروازوں کا نظام متاثر ہو گیا ہے۔ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت ملک کے کئی ایئرپورٹس سے 90 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔
کویت، بحرین، امارات، ایران، عراق اور قطر جانے اور آنے والی پروازیں بھی متاثر ہوئیں۔ گزشتہ 17 دنوں میں ملک بھر سے مجموعی طور پر 1955 پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں۔غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے ایک درجن سے زائد ملکی اور غیر ملکی ایئرلائنز نے اپنی پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔