Wed, September 16, 2026

پاک فوج کی سیلاب متاثرین کی بحالی میں اہم کردار، ایک دن کی تنخواہ اور راشن وقف

پاک فوج کی سیلاب متاثرین کی بحالی میں اہم کردار، ایک دن کی تنخواہ اور راشن وقف

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی خصوصی ہدایات پر فوری امدادی کارروائیاں جاری

پشاور:خیبرپختونخوا میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی اور مدد کے لیے پاک فوج نے ایک دن کی تنخواہ اور تقریباً 600 ٹن راشن وقف کر دیا ہے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے صوبے میں امدادی سرگرمیوں کو تیز کرنے کے لیے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔

متاثرہ علاقوں میں اضافی فوجی دستے بھی روانہ کیے جا رہے ہیں تاکہ ریسکیو اور بحالی کے کاموں کو تیز کیا جا سکے۔ کور آف انجینئرز کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ تباہ شدہ پلوں کی مرمت فوری طور پر مکمل کی جائے اور جہاں ضرورت ہو عارضی پل بھی قائم کیے جائیں۔

پاک فوج کے ریسکیو سنیفنگ ڈاگ یونٹ اور اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں بھی متاثرہ علاقوں میں تعینات کی گئی ہیں جبکہ فوجی ہیلی کاپٹرز اور ایوی ایشن یونٹس امدادی کارروائیوں میں مصروف عمل ہیں۔

خیبرپختونخوا میں حالیہ سیلابی ریلے اور کلاؤڈ برسٹ نے شدید تباہی مچائی ہے، جس کے نتیجے میں 200 سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ پاک فوج نے اس مشکل وقت میں متاثرین کے ساتھ مکمل تعاون کا اعلان کیا ہے۔

ٹیگز: