Wed, September 16, 2026

انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ 31 اکتوبر تک بڑھا دی گئی:ایف بی آر کا اہم فیصلہ

انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ 31 اکتوبر تک بڑھا دی گئی:ایف بی آر کا اہم فیصلہ

لاہور:فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس گزاروں کو ریلیف دیتے ہوئے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔ اب ٹیکس سال 2025 کے لیے ریٹرن 31 اکتوبر 2025 تک جمع کرائے جا سکیں گے۔

ایف بی آر کے مطابق، یہ فیصلہ تاجروں، کاروباری برادری اور ٹیکس بار ایسوسی ایشنز کی درخواستوں پر کیا گیا ہے۔ ادارے نے ٹیکس گزاروں سے اپیل کی ہے کہ وہ نئی مہلت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مقررہ وقت میں ریٹرن جمع کروائیں۔

ٹیگز: