Wed, September 16, 2026

رکشے بند! کراچی کی 11 بڑی سڑکوں پر چلنے پر پابندی لگ گئی

رکشے بند! کراچی کی 11 بڑی سڑکوں پر چلنے پر پابندی لگ گئی

کراچی: شہر کی بڑی سڑکوں پر رش اور حادثات سے بچنے کے لیے انتظامیہ نے غیر قانونی رکشوں پر پابندی لگا دی ہے، جو 15 اپریل سے 14 جون 2025 تک نافذ رہے گی۔

کمشنر کراچی سید حسن نقوی کے مطابق 1+2 اور 1+4 رکشے جو بغیر اجازت روٹس پر چلتے ہیں، وہ اکثر ٹریفک جام اور حادثات کی وجہ بنتے ہیں۔ اس لیے ان کی 11 اہم سڑکوں پر آمد و رفت روک دی گئی ہے۔

ان سڑکوں میں شاہراہ فیصل، آئی آئی چندریگر، اسٹیڈیم روڈ، شہید ملت روڈ اور عبداللہ شاہ غازی روڈ شامل ہیں۔

پولیس کو ہدایت دی گئی ہے کہ اگر کوئی رکشہ اس حکم کی خلاف ورزی کرے تو فوری کارروائی کریں۔ عوام سے بھی تعاون کی اپیل کی گئی ہے تاکہ شہر کا ٹریفک بہتر ہو سکے۔

ٹیگز: