اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ جمہوری نظام مذاکرات اور بات چیت سے مضبوط ہوتا ہے، اور سب کو ظرف کے ساتھ آگے بڑھ کر بات کرنی چاہیے۔
انہوں نے زور دیا کہ اختیارات کی منتقلی مضبوط بلدیاتی نظام کے قیام کے لیے ضروری ہے اور ملک میں مقامی حکومتوں کا مؤثر نظام ہونا چاہیے، کیونکہ یہ شہریوں کا بنیادی حق ہے۔
وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ ایم کیو ایم کے مسودے پر اتفاق رائے ہو چکا ہے اور مستقبل میں اسے مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے۔