Wed, September 16, 2026

رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 18 فروری کو پشاور میں ہوگا

رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 18 فروری کو پشاور میں ہوگا

پشاور : پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 18 فروری کو پشاور میں منعقد کیا جائے گا۔ اس اجلاس کی صدارت چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے، اور اسی دن رمضان کا چاند نظر آنے یا نہ آنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ، اسلام آباد، لاہور، کراچی اور کوئٹہ میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی ہوں گے، جن کی نگرانی وزارت مذہبی امور کرے گی، اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

ٹیگز: