Wed, September 16, 2026

شبمن گل کی شاندار بیٹنگ، آئی سی سی نے جولائی 2025 کا پلیئر آف دی منتھ قرار دے دیا

شبمن گل کی شاندار بیٹنگ، آئی سی سی نے جولائی 2025 کا پلیئر آف دی منتھ قرار دے دیا

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے جولائی 2025 کے مہینے کے بہترین کھلاڑی کے طور پر بھارتی ٹیسٹ کپتان شبمن گل کو منتخب کر لیا ہے۔

25 سالہ بلے باز نے حالیہ انگلینڈ سیریز میں ناقابلِ یقین فارم کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین ٹیسٹ میچز میں 754 رنز جوڑے۔ ان کی بیٹنگ اوسط 75 رہی، جس میں ایک ڈبل سنچری اور دو سنچریاں شامل تھیں۔

ایجبسٹن میں ہونے والے ٹیسٹ میں گل نے 269 اور 161 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو 336 رنز سے یادگار کامیابی دلوائی۔ اس کارنامے کے ساتھ وہ انگلینڈ میں ٹیسٹ ڈبل سنچری بنانے والے پہلے بھارتی کپتان بنے، جبکہ غیر ملکی میدان پر یہ اعزاز پانے والے دوسرے قائد ہیں۔

اس جرات مندانہ کارکردگی کے نتیجے میں شبمن گل نے نہ صرف اپنی ٹیم کو فتح دلائی بلکہ سنیل گواسکر اور سچن ٹنڈولکر جیسے لیجنڈری کھلاڑیوں کے کئی اہم ریکارڈز بھی توڑ ڈالے۔

یہ چوتھا موقع ہے کہ گل کو آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا خطاب ملا ہے، اور وہ یہ اعزاز چار مرتبہ حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے مرد کھلاڑی بن چکے ہیں۔ انہوں نے اس کامیابی کو اپنے کیریئر کا سنگِ میل اور بطور کپتان ایک اہم فخر قرار دیا ہے۔

اس ماہ کے ایوارڈ کے لیے دیگر نامزدگیوں میں انگلینڈ کے بین اسٹوکس اور جنوبی افریقہ کے ویان ملڈر شامل تھے، مگر شبمن گل سب پر سبقت لے گئے۔

ٹیگز: