Wed, September 16, 2026

پاکستان فٹبال ٹیم تاریخ رقم کر کے وطن واپس پہنچ گئی، اسلام آباد ایئرپورٹ پر جشن کا سماں

پاکستان فٹبال ٹیم تاریخ رقم کر کے وطن واپس پہنچ گئی، اسلام آباد ایئرپورٹ پر جشن کا سماں

اسلام آباد :  ڈائمنڈ جوبلی انٹرنیشنل فٹبال ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیتنے کے بعد قومی فٹبال ٹیم اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچ گئی، جہاں ان کا تاریخی اور پرتپاک استقبال کیا گیا۔
پاکستان نے فائنل میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے افغانستان کو 0-2 سے دھول چٹائی اور ٹرافی اپنے نام کی۔ یہ پاکستان کی فٹبال تاریخ کی سب سے بڑی کامیابیوں میں سے ایک ہے، کیونکہ پاکستان نے 74 سال بعد کوئی بین الاقوامی ٹورنامنٹ جیتا ہے۔ اس سے قبل پاکستان 1962 میں مردیکا کپ کے فائنل میں پہنچا تھا مگر ٹائٹل نہ جیت سکا تھا۔
پورے ایونٹ کے دوران قومی ٹیم نے شاندار کارکردگی دکھائی اور حریف ٹیموں کو سنبھلنے کا موقع نہ دیا۔
 افغانستان کے خلاف اس شاندار فتح اور بین الاقوامی ٹائٹل نے پاکستان میں فٹبال کے ایک نئے اور سنہرے دور کی بنیاد رکھ دی ہے۔

ٹیگز: