Wed, September 16, 2026

کراچی میں ٹرانسپورٹ کے بڑے منصوبے، 500 الیکٹرک بسوں اور لاجسٹکس پارک کی تیاری

کراچی میں ٹرانسپورٹ کے بڑے منصوبے، 500 الیکٹرک بسوں اور لاجسٹکس پارک کی تیاری

کراچی: سندھ حکومت نے کراچی میں جدید اور ماحول دوست پبلک ٹرانسپورٹ کے فروغ کے لیے اہم منصوبوں پر پیش رفت تیز کردی۔

سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے بورڈ اجلاس میں 500 الیکٹرک بسوں کی خریداری اور لاجسٹکس پارک کے قیام کے منصوبوں کو سندھ کابینہ سے منظور کرانے پر اتفاق کیا گیا۔

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ لاجسٹکس پارک کے قیام سے کراچی میں ہیوی ٹریفک کا دباؤ کم کرنے میں مدد ملے گی اور شہر کی ٹریفک روانی بہتر ہوگی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں منصوبوں کو سندھ کابینہ کے آئندہ اجلاس میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔ حکام کے مطابق الیکٹرک بسوں کی شمولیت سے شہریوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ماحول کو بھی صاف رکھنے میں مدد ملے گی۔

ٹیگز: