Wed, September 16, 2026

جمادی الثانی کا چاند 21 نومبر کو نظر آنے کا امکان

جمادی الثانی کا چاند 21 نومبر کو نظر آنے کا امکان

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے جمادی الثانی 1447 ہجری کے چاند کی رویت سے متعلق اپنی پیشگوئی جاری کر دی ہے۔ محکمہ کے مطابق، جمادی الثانی کا چاند 20 نومبر کو صبح 11:47 پر پیدا ہوگا، اور چاند کی رویت 21 نومبر کی شام واضح ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 30 گھنٹے 21 منٹ ہوگی، اور چاند کی بلندی 5 ڈگری جبکہ سمت 238 ڈگری ہو گی۔ غروب کے بعد، چاند 35 منٹ تک افق پر نظر آئے گا، اور اس کی روشنی محض 1.58 فیصد ہوگی، مگر چاند کے دکھائی دینے کے امکانات خاصے زیادہ ہیں۔

محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ موسم جزوی طور پر ابر آلود یا صاف رہ سکتا ہے، اور اگر موسم سازگار رہا تو چاند بآسانی دیکھا جا سکے گا۔ چاند نظر آنے کی صورت میں یکم جمادی الثانی 22 نومبر کو متوقع ہو گا۔ 

ٹیگز: