Wed, September 16, 2026

وزیراعظم شہباز شریف کوئٹہ پہنچ گئے، بلوچستان کی صورتحال پر اہم ملاقاتیں اور اجلاس ہوگا

وزیراعظم شہباز شریف کوئٹہ پہنچ گئے، بلوچستان کی صورتحال پر اہم ملاقاتیں اور اجلاس ہوگا

کوئٹہ: وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے ہیں۔ دورے کے دوران وزیراعظم بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں بلوچستان میں سکیورٹی صورتحال، دہشتگردی کے حالیہ واقعات اور امن کے قیام کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔

آئی جی بلوچستان اور دیگر سکیورٹی حکام وزیراعظم کو صوبے میں پیش آنے والے حالیہ واقعات، سکیورٹی چیلنجز اور جاری اقدامات سے متعلق بریفنگ دیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف دورے کے دوران گورنر بلوچستان اور وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ ذرائع کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی اعلیٰ سطح اجلاس میں شریک ہوں گے۔

اجلاس میں بلوچستان میں امن و استحکام کے لیے مستقبل کی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔

ٹیگز: