Wed, September 16, 2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے عالمی بینک کے صدر اجے بنگا کی ملاقات

 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے عالمی بینک کے صدر اجے بنگا کی ملاقات

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے عالمی بینک کے صدر اجے بنگا نے ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ ملاقات میں صحت، تعلیم، موسمیاتی تبدیلی، "اپنی چھت اپنا گھر" اور "ستھرا پنجاب" جیسے پروگرامز پر بات کی گئی۔

ورلڈ بینک کے صدر نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے فلاحی منصوبوں کی تعریف کی اور پنجاب میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کو سراہا۔ انہوں نے موسمیاتی لچک، ڈیجیٹل گورننس اور اقتصادی ترقی کے لیے مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب حکومت عالمی بینک کے ساتھ صحت اور تعلیم کے شعبوں میں سرمایہ کاری کر رہی ہے اور انہیں امید ہے کہ ورلڈ بینک کے تعاون سے مزید ترقی ہوگی۔ انہوں نے پنجاب کے آئی ٹی انفراسٹرکچر میں بہتری کے لیے بھی عالمی بینک کے ساتھ کام کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ڈیجیٹل ادائیگیوں، گورننس اور زراعت میں بہتری کے لیے اقدامات کیے ہیں اور ان اقدامات کا مقصد صوبے میں ترقی اور شفافیت کو فروغ دینا ہے۔

مزید براں، وزیراعلیٰ نے عوام کو بتایا کہ "اپنی چھت اپنا گھر" پروگرام کے تحت سستی رہائش فراہم کی جا رہی ہے، اور مستحق افراد کے لیے مختلف سماجی سکیمیں بھی متعارف کرائی گئی ہیں۔

یہ ملاقات پنجاب حکومت اور ورلڈ بینک کے درمیان مضبوط شراکت داری کی علامت ہے، جس سے صوبے میں مزید ترقیاتی منصوبوں کو آگے بڑھانے کی امید ہے۔

ٹیگز: