Wed, September 16, 2026

انڈونیشیا کے صدر، پرابووو سوبیانتو، آج پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے

 انڈونیشیا کے صدر، پرابووو سوبیانتو، آج پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے

اسلام آباد: انڈونیشیا کے صدر، پرابووو سوبیانتو، آج پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ ان کے ساتھ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا۔ اس دورے کی خاص اہمیت اس بات سے ہے کہ پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان سفارتی تعلقات کے آغاز کو 75 برس مکمل ہو گئے ہیں۔ یہ صدر سوبیانتو کا اسلام آباد کا پہلا دورہ ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق، صدر سوبیانتو اپنے دو روزہ دورے کے دوران پاکستان کے وزیراعظم سے ملاقات کریں گے اور وفود کی سطح پر بات چیت ہوگی۔ ان کے دورے میں صدر آصف علی زرداری، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر، اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔

دورے کے دوران دونوں ممالک تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، صحت، موسمیاتی تبدیلی، تعلیم اور ثقافت جیسے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات کریں گے۔ اس کے علاوہ، عالمی اور علاقائی سطح پر شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

دورے کے دوران مفاہمتی یادداشتوں (MoUs) پر دستخط ہونے کی توقع بھی ہے، جو دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

ٹیگز: