Wed, September 16, 2026

ایس ای سی پی کا 2024-25 میں 1,761 کیسز پر فیصلہ، 42 کروڑ روپے سے زائد کے جرمانے

ایس ای سی پی کا 2024-25 میں 1,761 کیسز پر فیصلہ، 42 کروڑ روپے سے زائد کے جرمانے

اسلام آباد : سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے ایڈجوڈیکیشن ڈویژن نے مالی سال 2024-25 کے دوران 1,761 کیسز پر فیصلے کیے، جن کے نتیجے میں مختلف کمپنیوں پر مجموعی طور پر 42 کروڑ 50 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔

یہ فیصلے مالیاتی مارکیٹ میں شفافیت، ضابطہ اخلاق اور قانونی تقاضوں کی پاسداری کے فروغ کے لیے کیے گئے۔

    267 پبلک لسٹڈ کمپنیوں کو کارپوریٹ گورننس، سرمایہ کاری اور مالیاتی رپورٹنگ میں خامیوں پر جرمانہ کیا گیا۔

    43 کمپنیوں کو اینٹی منی لانڈرنگ و دہشتگردی کی مالی معاونت سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائی کا سامنا کرنا پڑا۔

    بروکریج سیکٹر میں 27 کیسز جبکہ انشورنس سیکٹر میں 14 کیسز کا فیصلہ کیا گیا۔    679 غیر لسٹڈ کمپنیوں پر بھی جرمانے لگائے گئے، جبکہ 682 کیسز کو بغیر مالی جرمانے کے بند کیا گیا۔

ایس ای سی پی مستقبل میں بھی مارکیٹ میں شفافیت، ضابطے اور عوامی اعتماد کے فروغ کے لیے مؤثر اقدامات جاری رکھے گا۔

ٹیگز: