Wed, September 16, 2026

سوشل میڈیا پر ہانیہ عامر کی حاضر جواب طبیعت کی تعریف

سوشل میڈیا پر ہانیہ عامر کی حاضر جواب طبیعت کی تعریف

اسلام آباد:  پاکستان کی مشہور اداکارہ ہانیہ عامر نے ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لی، جب انہوں نے تنقیدی تبصرے کا دلچسپ اور پر اعتماد انداز میں جواب دیا۔

ایک صارف نے ہانیہ عامر کو “پاکستان کی سب سے زیادہ اوورریٹیڈ اداکارہ” قرار دیا، جس پر ہانیہ نے مختصر مگر مزاحیہ انداز میں جواب دیا: “جلی نا”، جس سے واضح ہوا کہ وہ اس تبصرے کو حسد پر مبنی سمجھتی ہیں۔

ہانیہ کے اس ردعمل کے بعد یہ معاملہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگیا، اور صارفین نے ان کے جواب کو اعتماد، مثبت رویہ اور ذہانت کی علامت قرار دیا۔ متعدد مداحوں نے اسے حاضر جواب اور دلچسپ انداز کا بہترین نمونہ کہا۔

واضح رہے کہ ہانیہ عامر اکثر سوشل میڈیا پر تنقید کا مقابلہ خوش مزاجی اور مزاح کے ساتھ کرتی ہیں، جس کی وجہ سے ان کا یہ انداز مداحوں میں کافی مقبول سمجھا جاتا ہے۔

ٹیگز: