کراچی:پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان حال ہی میں کراچی کی ایک مقامی مارکیٹ میں خریداری کرتی ہوئی نظر آئیں، جہاں انہوں نے اپنے سادہ انداز سے مداحوں کے دل جیت لیے۔ ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
ویڈیو میں ماہرہ خان کو سفید رنگ کی پرنٹڈ شلوار قمیض میں ملبوس دیکھا جا سکتا ہے، اور ان کا سادہ، میک اپ سے پاک انداز ان کی قدرتی خوبصورتی کو نمایاں کرتا ہے۔ انہوں نے بغیر کسی پروٹوکول یا سیکیورٹی کے بازار میں خریداری کی، جو کہ ان کی تواضع اور سادگی کا عکاس تھا۔
ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی ماہرہ خان کے مداحوں نے سوشل میڈیا پر ان کی سادگی کی بے حد تعریف کی۔ ایک مداح نے لکھا، ’’اتنی بڑی شخصیت ہونے کے باوجود ماہرہ کی سادگی واقعی قابلِ فخر ہے‘‘، جبکہ دوسرے نے کہا، ’’سادگی میں جو جمال ہے وہ کہیں اور نہیں‘‘۔
ماہرہ خان کی یہ ویڈیو اس بات کا ثبوت ہے کہ حقیقی خوبصورتی صرف ظاہری چمک دمک میں نہیں، بلکہ سادگی اور حقیقت میں بھی ہوتی ہے۔