اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو سعودی عرب جانے سے روک دیا گیا، حالانکہ لاہور ہائیکورٹ نے انہیں عمرہ پر جانے کی اجازت دی تھی۔ شیخ رشید احمد اسلام آباد ایئرپورٹ پر روانگی کے لیے پہنچے تو انہیں بتایا گیا کہ وہ سفر نہیں کر سکتے۔
شیخ رشید کا کہنا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس صداقت علی خان نے ان کے عمرہ جانے کی اجازت دینے کا حکم دیا تھا اور اس کی کاپی متعلقہ حکام کو بھی پہنچا دی گئی تھی۔ تاہم، ایئرپورٹ پر موجود دو افسران عابد اور توقیر نے عدالتی حکم کو ماننے سے انکار کر دیا۔
شیخ رشید نے اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا، "اگر عدالت کا حکم نہیں مانا جاتا تو پھر ہمیں اللہ سے مدد کی توقع رکھنی چاہیے۔" انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ اس معاملے کو توہین عدالت کے تحت لاہور ہائیکورٹ میں اٹھائیں گے۔